تازہ ترینپاکستان

حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان کردیا

لاہور(پاک نیوز) حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان کردیا۔حکومت کی جانب سے جاری  نوٹیفکیشن کے مطابق ڈیزل 7 روپے 15 پیسے فی لیٹر مہنگا کر دیا گیا جبکہ پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 4 روپے 93 پیسے اضافہ کیا گیا۔نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی نئی قیمت 320 روپے 73 پیسے فی لیٹر  ہوگئی جبکہ ڈیزل کی نئی قیمت 367 روپے 21 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے، پیٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتیں 22 جولائی کے لیے ہوں گی۔مٹی کا تیل بھی6 روپے 78 پیسے فی لیٹر مہنگا کر دیاگیا، مٹی کے تیل کی نئی قیمت 289 روپے37 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔

Related Articles

Back to top button