تازہ ترینعلاقائی

 برطانیہ کاانس سرورپرانحصار ہماراسرمایہ افتخار ہے:محمد ناصر اقبال خان

لاہور ( پریس ریلیز)انٹرنیشنل ہیومن رائٹس موومنٹ کے مرکزی چیئرمین محمد ناصر اقبال خان اورمرکزی وائس چیئرمین ڈاکٹر محمدعمران نے کہا ہے کہ برطانیہ کا وزارت تجارت کیلئے محمد انس سرور کی صورت میں ایک اعلیٰ منتظم اورمہتمم پرانحصار پاکستانیوں کاسرمایہ افتخار ہے۔پاکستان کے زیرک سیاستدان،جی ایس پی پلس اسٹیٹس کے محرک اورقومی مفاہمت کے علمبردارچوہدری محمدسرور نے برطانیہ کی سیاست میں جودرخت لگایا تھاوہ آج انس سرور کی صورت میں شجرسایہ داربن گیا ہے۔ریاست برطانیہ کی قومی سیاست اورمنتخب ایوانوں میں فرزندپاکستان انس سرور کی سروری اوربرتری مستحسن ہے۔پنجاب کے سابق گورنرچوہدری محمدسرور اورسرورفاؤنڈیشن کی چیئرپرسن بیگم پروین سرور اپنے ہونہارصاحبزادے محمد انس سرورکی بینظیر کامیابی وکامرانی اورنیک نامی پر پاکستانیوں کی طرف سے دعاؤں اور دلی مبارکباد کے مستحق ہیں۔ وہ ایک استقبالیہ سے خطاب کررہے تھے۔محمدناصراقبال خان اورڈاکٹر محمدعمران نے مزید کہا کہ برطانوی ووٹرز کی طرح برطانیہ کی منتخب قیادت نے بھی محمد انس سرور کی سیاسی بصیرت اورقائدانہ صلاحیت کوپہچان لیا۔انہیں وزارت تجارت کاقلمدان ملنا ہماری معاشرت اورمعیشت دونوں کیلئے تازہ ہواکاجھونکا ہے۔انہوں نے کہا کہ چوہدری محمدسرور سے نسبت اوران کی بہترین سیاسی تربیت نے انس سرو ر کومزید باصلاحیت اورکندن بنادیا۔انس سرور کے دورِوزارت میں پاکستان اوربرطانیہ کے درمیان تجارتی سرگرمیوں کو مزیدفروغ ملے گا۔انہوں نے کہا کہ برطانیہ کی تعمیروترقی میں تقریباًدوملین اوورسیزپاکستانیوں کے کلیدی کردارسے انکار نہیں کیاجاسکتا۔محمد انس سرور اورلندن کے میئرصادق خان سمیت متعدد پاکستان نژادشخصیات برطانوی سیاست میں سرگرم اوراہم عہدوں پرفائز ہیں۔انہوں نے کہا کہ چوہدری محمدسرور سے انس سرور تک یہ قابل فخراورسنجیدہ سیاسی خاندان پاکستانیت اور رنجیدہ انسانیت کاترجمان ہے، جو برطانیہ سمیت یورپ میں پاکستان کے قومی مفادات کی حفاظت کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑتا۔چوہدری محمدسرور کی طرح ان کے فرزندارجمند محمد انس سرورنے بھی شروع سے اب تک ہرسیاسی اورسرکاری عہدہ پراپناعہد نبھایاہے، وہ یقینا وزیرتجارت کی حیثیت سے ڈیلیورکریں گے۔

Related Articles

Back to top button