
لاہور(پاک نیوز) حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیا۔پیٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق ڈیزل کی قیمت میں 4 روپے7 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 385روپے 86 پیسے فی لیٹر ہوگئی۔نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں بھی 3 روپے 39 پیسے کمی کی گئی ہے جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 328 روپے 56 پیسے فی لیٹر ہوگئی۔ نوٹیفکیشن کے مطابق ڈیزل اور پیٹرول کی نئی قیمتیں 5 اگست کے لیے ہوں گی۔اوگرا نوٹیفکیشن کے مطابق مٹی کا تیل بھی 4 روپے 34 پیسے فی لیٹر سستا کر دیا گیا، مٹی کے تیل کی نئی قیمت 297 روپے 30 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔



