لاہور(پاک نیوز ڈیسک)(کومل اسلم) محکمہ موسمیات نے آج سے 26 اگست تک ملک بھرمیں مون سون کی بارشوں کی پیشگوئی کر دی۔ راولپنڈی اٹک چکوال جہلم سمیت پنجاب کے بیشترعلاقوں میں وقفے وقفے سے بادل برسیں گے۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بارشوں کا سلسلہ آج سے 26 اگست تک جاری رہے گا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق 22 اگست کو بحیرہ عرب سے مون سون ہوائیں ملک کے بالائی علاقوں میں داخل ہونگی۔