
لاہور(پاک نیوز) جماعت اسلامی پاکستان کے سیکرٹری جنرل امیر العظیم انتقال کرگئے۔ترجمان جماعت اسلامی نے امیر العظیم کے انتقال کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ امیر العظیم طویل عرصے سے علیل اور کینسرکے مرض میں مبتلا تھے۔ترجمان جماعت اسلامی کے مطابق امیرالعظیم کی نماز جنازہ کل شام 5 بجےمنصورہ لاہور میں ادا کی جائےگی۔



