لاڑکانہ(پاک نیوز) مسلم دنیا کی پہلی خاتون وزیراعظم محترمہ بینظیر بھٹو شہید کی آج 16ویں برسی منائی جارہی ہے، آج کے دن پوری قوم انہیں خراج عقیدت پیش کررہی ہے۔بینظیر بھٹو کو راولپنڈی کے لیاقت باغ میں 27 دسمبر 2007ء کو اس وقت گولیاں مار کر شہید کر دیا گیا تھا جب وہ انتخابی مہم کے سلسلے میں ایک جلسے میں شرکت کیلئے وہاں آئی تھیں۔ اس کے بعد وہاں خود کش دھماکا بھی ہوا تھا۔بینظیر بھٹو شہید کی 16 ویں برسی پر سابق صدر مملکت آصف زرداری اور چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے انہیں خراج عقیدت پیش کیا ہے۔
Related Articles
Check Also
Close
-
قومی اسمبلی: خواتین کی نشستوں کے نوٹیفکیشن جاریFebruary 24, 2024