پشاور(پاک نیو)سابق وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا (کے پی) پرویز خٹک نے بھی پاکستان تحریک انصاف کے پی کی صدارت چھوڑنے کا اعلان کر دیا۔پرویز خٹک کا پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کئی دنوں سے ملک میں سیاسی حالات کو دیکھ رہا ہوں، 9 مئی کے واقعات کی پہلے ہی مذمت کر چکا ہوں۔پرویز خٹک نے پریس کانفرنس کے دوران پی ٹی آئی خیبرپختونخوا کی صدارت چھوڑنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ملک کا سیاسی ماحول بہت خراب ہے اس ماحول میں چلنا مشکل ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ اس وقت میڈیا پر جو پراپیگنڈا ہو رہا ہے وہ درست نہیں ہے، میں نے سوچ سمجھ کر فیصلہ کیا ہے، آئندہ کا لائحہ عمل دوستوں اورپارٹی ورکر سے مشورہ کرکے طے کروں گا۔
Related Articles
Check Also
Close
-
عمران خان 7 حلقوں سے کامیاب، الیکشن کمیشن نے فیصلہ سنا دیاJanuary 19, 2023