لاہور(پاک نیوز)سندھ، پنجاب اور خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں شدید دھند کے باعث موٹرویز کئی مقامات پر بند کردی گئی۔موٹرے حکام کے مطابق لاہور اسلام آباد موٹروے ایم 2، ٹھوکر نیاز بیگ سے کلر کہار،پنڈی بھٹیاں فیصل آباد موٹروے ایم 3، رجانہ سے فیض پور، فیصل آباد ملتان موٹروے ایم 4، فیصل آباد سے پنڈی بھٹیاں تک ٹریفک کے لیے بند کردی گئی۔اس کے علاوہ سکھر ملتان موٹروے ایم 5، اقبال آباد انٹرچینج سے شیرشاہ،سیالکوٹ لاہور موٹروے ایم 11، کالا شاہ کاکو ٹول پلازہ سے سمبڑیال تک بند ہے۔دوسری جانب قومی شاہراہوں پر بھی دھند کے باعث حدنگاہ متاثر ہے۔
Related Articles
Check Also
Close