مصطفی آباد/للیانی(نامہ نگار) سعید احمد بھٹی کی حمزہ شہباز شریف نے ملاقات ، ملاقات کرنے والے وفد میں مخدوم غلام علی عرفانی نائب صدر پاکستان مسلم لیگ ن علما مشائخ ونگ پنجاب ودیگر کارکنان بھی شامل تھے، جزل الیکشن کے حوالے سے مشاورت و ہدایات، تفصیلات کے مطابق سعید احمد بھٹی سنیئر نائب صدرمسلم لیگ ن تحصیل قصور ، مخدوم غلام علی عرفانی نائب صدر پاکستان مسلم لیگ ن علما مشائخ ونگ پنجاب ودیگر کارکنان کی سابقہ وزیر اعلی پنجاب حمزہ شہباز شریف ، سیکرٹری ٹو سابقہ وزیر اعلی پنجاب شیخ کبیر تاج سے ملاقات ، سابقہ وزیر اعلی پنجاب حمزہ شہباز شریف سے جزل الیکشن کے حوالے سے مشاورت ہوئی اور حمزہ شہباز شریف نے جزل الیکشن کے حوالے سے ہدایات جاری کی، حمزہ شہباز شریف نے کہا کہ کارکنان کسی بھی پارٹی کا قیمتی سرمایہ ہوتے ہیں، مسلم لیگ ن کے کارکنان آئندہ الیکشن میں مسلم لیگ ن کے لئے دن رات محنت کریں ، سعید احمد بھٹی سنیئر نائب صدرمسلم لیگ ن تحصیل قصور ، مخدوم غلام علی عرفانی نائب صدر پاکستان مسلم لیگ ن علما مشائخ ونگ پنجاب نے ملاقات کے بعد جاری کردہ اپنے بیان میں کہا کہ مسلم لیگ ن ملک کی آخری امید ہے ہم پارٹی قیادت کے حکم پر آئندہ الیکشن میں مسلم لیگ ن کے امیدواران کا بھر پور ساتھ دیں گے اور پارٹی کا پیغام گھر گھر پہنچائیں گے، ملک کو ایٹمی قوت بنانے والی، ملک کو ڈیفالٹ ہونے سے بچانے والی مسلم لیگ ن کی قیادت ہی ملک کو مسائل کے دلدل سے نکال کر ترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزن کرے گی، مسلم لیگ ن کی قیادت نے ملک سے دہشت گردی کا خاتمہ کیا، لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ کیا، سٹرکوں کے جال بچھائے ، اب عمران خان کی طرف سے ملک میں بویا گیا نفرت کے بیج کو بھی ہم ہی نکالیں گے، ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کریں گے۔
Related Articles
Check Also
Close
-
ملتان سلطانز نے پشاور زلمی کو 4 وکٹوں سے شکست دے دیMarch 11, 2023