تازہ ترینپاکستان

15 جولائی کو ماہ صفر کا چاند نظر آنے کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

لاہور(پاک نیوز) ماہ صفر المظفر کے چاند سے متعلق محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کر دی۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ 15 جولائی کی شام ماہ صفر کا چاند نظر آنے کا قوی امکان ہے، یکم صفر 16 جولائی بروز جمعرات کو ہونے کی توقع ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق نیا چاند 14 جولائی کو دوپہر 2 بج کر 43 منٹ پر پیدا ہوگا، 15 جولائی کی شام ماہ صفر کا چاند نظر آنے کا قوی امکان ہے۔سندھ سمیت ملک کے بیشتر علاقوں میں چاند چاند دیکھا جا سکے گا، کراچی میں چاند دیکھنے کا آخری وقت رات 8 بج کر 28 منٹ تک ہوگا، محکمہ موسمیات کے مطابق چاند غروب آفتاب کے بعد کراچی میں تقریبا 64 منٹ تک افق پر موجود رہے گا۔

Related Articles

Back to top button