اسلام آباد(پاک نیوز)صدر ڈاکٹر عارف علوی کے 5 سالہ عہدہ صدارت کی معیاد آج مکمل ہو رہی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ صدر عہدہ صدارت مکمل کرنے کے بعد ایوان صدر خالی نہیں کرینگے بلکہ صدارتی فرائض سر انجام دیتے ہیں۔صدر نے گزشتہ ہفتے بعض اہم مشاورتی میٹنگز کے بعد نئے صدر کے انتخاب تک فرائض ادا کرنے پر رضا مندی ظاہر کی تھی جب کہ صدر لاہور کا دورہ مکمل کرکے اسلام آباد واپس پہنچ گئے۔اسلام آباد واپسی سے قبل انہوں نے داتا دربار پر حاضری دی اور خصوصی دعا ئیں بھی کیں۔