تازہ ترینکھیل

ارجنٹینا نے انگلینڈ کو 1-2 سے شکست دیکر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

اٹلانٹا(سپورٹس نیوز) فیفا ورلڈکپ 2026 کے دوسرے سیمی فائنل میں دفاعی چیمپئن ارجنٹینا نے انگلینڈ کو شکست دے کر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔ اٹلانٹا میں کھیلے گئے دوسرے سیمی فائنل میں ارجنٹینا نے انگلینڈ کو ایک کے مقابلے میں 2 گول سے شکست دے کر فائنل میں جگہ بنائی۔میچ کےدوسرے ہاف میں انگلینڈ نے ارجنٹینا کے خلاف گول کرکے ایک صفر کی برتری حاصل کی۔ انگلینڈ کی جانب سے گول 55ویں منٹ میں گورڈن نے اسکور کیا۔جس کے بعد ارجنٹینا نے بھی انگلینڈ کے خلاف گول کرکے اسکور 1-1 سے برابر کر دیا۔ارجنٹینا کی جانب سے گول فرنانڈس نے 85ویں منٹ میں اسکور کیا۔ میچ کے اختتامی مراحل میں ارجنٹینا کی جانب سے دوسرا گول مارٹینز نے اسکور کیا اور ٹیم کو 1-2 کی برتری دلادی اور فائنل میں پہنچا دیا۔

Related Articles

Back to top button