
بھائی پھیرو(نامہ نگار ) بھائی پھیرو۔،معروف سینئر صحافی روزنامہ نوائے وقت کے رپورٹر محمد نعیم سلطان کی یاد میں مقامی شادی ہال قصر شاویز میں ایک تعزیتی سیمینار منعقد کیا گیا جس کی صدارت پیر سید غلام دستگیر شاہ سروری سلطانی قادری نے جبکہ خصوصی خطاب معروف ٹی وی اینکر نور سحر کے میزبان جسٹس ریٹائرڈ نذیر احمد غازی نے کیا، خصوصی نعت کراچی سے معروف ثناخواں شکیل احمد قادری کے بیٹے عطار رضا شکیل قادری اورحسنین مظہری نے پڑھی، سیمینار میں مزید خطابات پروفیسر ڈاکٹر مرزا مجاہد بیگ، علامہ نوید شہزاد، سینئر صحافی حاجی محمد رمضان جبکہ مہمانان گرامی میں سابق ضلعی ناظم قصور رانا امتیاز احمد خاں، الحاج ممتاز خالد بھٹی، بدر الحسن، سید نعیم الحق شاہ، مفتی ضیاالحسنین صدیقی، علامہ قمرالدین نورانی ودیگر معززین شہر تھے، پروگرام کی نظامت معروف نقیب محمد نصیر سلطان اور سلطان منیر رضوی نے کی، معروف اینکر جسٹس ریٹائر نذیر احمد غازی نے محمد نعیم سلطان کی زندگی کے مختلف پہلووں پر گفتگو کی، انہوں نے کہا کہ نعیم سلطان کو میں ذاتی طور پر جانتا ھوں وہ ایک عاشق رسول انسان تھا بندہ جب اپنے پیارے نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے محبت کرتا ھے تو وہ جنت کا حقدار ھوجاتا ھے جسٹس نذیر احمد غازی نے کہا کہ اپنی لامحدود وفاداریاں صرف اورصرف رحمت عالمین صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے لیے ہی ھونی چاھیئے انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ جب حدیث نبوی پڑھی جائے تو عاشق کو چاہیئے کہ وہ جھوم جائے اور سبحان اللہ کا ورد زبان پر جاری کرے اور جو حدیث نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سن کر مچل نہیں جاتا اسے اہنے ایمان کی فکر کرنی چاھیئے، پروفیسر ڈاکٹر مرزا مجاہد احمد بیگ، حاجی محمد رمضان اور رانا امتیاز احمد خاں نے صحافی محمد نعیم سلطان کی زندگی میں انسانیت کی خدمات کو سراہا اور کہا کہ ایسے لوگ جن کا اوڑنا بچھونا انسانیت کی فلاح ھو ایسے لوگوں کے لیے رب تعالی نے جنت تیار کر رکھی ھے آخر میں گلشن ابراہیم کے سربراہ حاجی محمد رفیق عابد اور حاجی ظہور احمد ساجد نے محمد نعیم سلطان کے بیٹے کو پگڑی پہنائی اور دعائے خیر کروائی گئی۔



