تازہ ترینپاکستان

حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان کردیا

لاہور(پاک نیوز) حکومت نے 3 روز کیلئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان کردیا۔پیٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ڈیزل کی قیمت میں 31 روپے 5 پیسے فی لیٹر کا اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 354 روپے35 پیسے فی لیٹر ہوگئی۔پیٹرول کی قیمت میں بھی 5 روپے 44 پیسے فی لیٹر کا اضافہ کیا گیا جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 316 روپے 15 پیسے فی لیٹر ہوگئی۔پیٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاق  18 جولائی کی رات 12 بجے سے ہوگیا جو 20 جولائی تک نافذ رہے گا۔یاد رہے کہ حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا تعین روزانہ کی بنیاد پر کرنےکا اعلان کیا ہے۔

Related Articles

Back to top button