
اسلام آباد(پاک نیوز) حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا۔پیٹرولیم ڈویژن کے مطابق ڈیزل کی قیمت میں 13 روپے 80 پیسے جبکہ پیٹرول کی قیمت میں 13روپے 18 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے۔پیٹرولیم ڈویژن کے مطابق ڈیزل کی نئی قیمت 323 روپے 30پیسے اور پیٹرول کی نئی قیمت 310 روپے 71 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہےپیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اطلاق رات 12 بجے سے ہوگا۔دوسری جانب پیٹرولیم ڈویژن نے پیٹرولیم لیوی کا نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا جس کے مطابق پیٹرول پر فی لیٹر لیوی میں 9 روپے 64 پیسے اضافہ کر دیا گیا جس کے بعد پیٹرول پر فی لٹر لیوی 80 روپے مقرر ہوگئی۔اس سے قبل پیٹرول پر 70روپے 36 پیسے فی لیٹر لیوی مقرر تھی۔ڈیزل پر فی لیٹر 70 روپے 82 پیسے لیوی اور مٹی کے تیل پر 20 روپے 36 پیسے فی لیٹر لیوی برقرار ہے



