
مصطفی آباد/للیانی(نامہ نگار) وفاع وطن کی خاطر جان کا نذرانہ پیش کرنے والے افواج پاکستان کے سپاہی مہر جہانگیر شہید کے درجات بلندی کےلئے ختم چہلم کا اہتمام، حضرت مولانا میاں وقاص صدیق نقشبندی کا خصوصی خطاب ، سیاسی، سماجی، مذہبی جماعتوں کے نمائندوں، علما کرام سمیت معززین علاقہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی، محمد جہانگیر کی شہادت پر خراج تحسین، تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے علاقہ تربت میںوطن عزیز کے دفاع اور قومی سلامتی کے مقدس فریضہ ادا کرتے ہوئے جان شہادت نوش کرنے والے مصطفی آباد للیانی کے رہائشی پاکستان آرمی کی یونٹ 25پنجاب رجمنٹ کے نوجوان محمد جہانگیرکے درجات بلندی کےلئے ختم چہلم کا اہتمام قادریہ مرکز مصطفی آباد میں کیا گیا، سی، سماجی، مذہبی جماعتوں کے نمائندوں، علما کرام سمیت معززین علاقہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور محمد جہانگیرکی شہادت پر خراج تحسین پیش کیا، پرنسپل جامعہ گلزار حبیب مصطفی آباد حضرت مولانا میاں وقاص صدیق نقشبندی نے کہا کہ موت ایک اٹل حقیقت ہے اسے سے کسی کو بھی اختلاف نہیں ، لیکن شہادت کی موت ایسی ہے جسے کی خواہش بڑے بڑے سپہ سلار کرتے رہے ہیں، شہادت کی موت پانے والے خوش قسمت انسان ہیں ، ہم ان کی مغفرت کےلئے نہیں بلکہ درجات کی بلندی کےلئے حاضرہوئے ہیں ، اللہ کے راستے میں قتل ہونے والوںکو اللہ تعالی ایسی زندگی دیتا ہے جسے فنا نہیں ، اسلام کی تاریخ شہدا سے بھری پڑی ہے ، شہید وقت شہادت ملنے والے لذت کی وجہ سے جنت کے جانے کے باوجود اللہ تعالی سے دنیا میں جانے اور بار بار شہید ہونے کی خواہش کرے گا ، اللہ تعالی کا فرمان ہے کہ شہید کو مردہ مت کہو ، شہید اپنے خاندان کے ستر افراد کو جنت میں لےجانے کا سبب بنے گا،محمد جہانگیر کی شہادت پر پورے خاندان کو ناز ہے، ہم اہل خانہ کو اس عظیم رتبہ پر فائز ہونے پر مبارکباد پیش کرتے ہیں، یہ ایک سعادت ہے جس پر فخرآج سارا مصطفی آباد فخر محسوس کر رہا ہے،آج کے دن افواج پاکستان کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔




