
جمبر (ریحان خانزادہ) تفصیلات کے مطابق حلیب فیکٹری کے قریب تالاب میں ڈوبنے والے 9 سالہ محمد حسین کو ریسکیو 1122 نے طویل جدوجہد کے بعد تالاب سے نکال لیا ریسکیو اہلکار بچے کو فوری طور پر طبی امداد فراہم کرتے ہوئے سی پی آر کر رہے ہیں، جبکہ انچارج ریسکیو آفیسر محمد آصف کی نگرانی میں ریسکیو ٹیمیں موقع پر موجود ہیں اور بچے کی جان بچانے کی بھرپور کوشش جاری ہے ریسکیو 1122 نے والدین سے اپیل کی ہے کہ بچوں کو تالابوں، نہروں، ڈرینوں اور گہرے پانی والی جگہوں کے قریب ہرگز تنہا نہ چھوڑیں تاکہ ایسے افسوسناک حادثات سے بچا جا سکے



