
مصطفی آباد / للیانی (نامہ نگار ) میونسپل کمیٹی مصطفی آباد کا سروس روڑ پر قائم تجاوزات کے خلاف آپریشن، پھل و سبزی فروشوں کو ریڑھیاں مہیا کر دی گئی ہیں، مین بازار کے سامنے تجاوزات کا مکمل خاتمہ یقینی بنایا جائے گا،مبین یونس سندھوچیف آفیسر میونسپل کمیٹی مصطفی آباد، تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر قصور کے خصوصی احکامات کی روشنی میں اسٹنٹ کمشنر قصورثاقب ترازی کی زیر نگرانی چیف آفیسر میونسپل کمیٹی مصطفی آبادمبین یونس سندھو، پیرا فورس، میونسپل کمیٹی مصطفی آباد کے عملے نے سروس روڈ مصطفی آباد پر قائم تجاوزات کا خاتمہ کیا، آئندہ تجاوزات قائم نہ کرنے کی ہدایات بھی جاری کی، اس موقع پر چیف آفیسر میونسپل کمیٹی مصطفی آبادمبین یونس سندھونے کہا کہ مین بازار مصطفی آباد میں قائم پھل و سبزی فروشوں کو میونسپل کمیٹی کی طرف سے ریڑھیاں مہیا کر دی گئی ہیں، اب مین بازار مصطفی آباد کے سامنے کسی کو تجاوزات قائم کرنے کی اجازت ہر گز نہیں دی جائے گی ، تجاوزات کے خلاف روزانہ کی بنیاد پر کاروائی کی جائے گی، تجاوزات قائم کرنے سے باز نہ آنے والے افراد کے خلاف مقدمات کا اندراج بھی ہو گا اور جرمانے بھی کئے جائیں گے ، مین بازار مصطفی آباد کے سامنے لگی ٹف ٹائل کو مزیدخوبصورت بنایا جائے گا۔




