
لاہور( پریس ریلیز) انٹرنیشنل ہیومن رائٹس موومنٹ کے مرکزی چیئرمین محمدناصراقبال خان نے کہا ہے کہ منشیات فروش اور جسم فروش میں کوئی فرق نہیں ہے،یہ دونوں معاشرے کیلئے ناپسندیدہ بلکہ ناسور ہیں۔جوسماج دشمن عناصردوسروں کی زندگی کی قیمت پراپنی تجوریاں اوربوریاں بھررہے ہیں،ان پرہرگزرحم نہیں کیا جاسکتا۔منشیات کے عادی لوگ اس روگ سے نجات کیلئے ایڑیاں رگڑرہے ہیں،انہیں معاشرے کاصحتمنداورمفیدشہری بنانے کیلئے جدید بحالی مراکز میں منتقل کیاجائے۔شہریوں کی بھرپورمدداورمعاونت کے بغیر منشیات کی تیاری،فروخت اوراس کے استعمال کاراستہ بندنہیں کیاجاسکتا۔ اینٹی نارکوٹکس فورس کے ریجنل کمانڈر بریگیڈئیر سکندرحیات چوہدری منشیات مافیا کی سرکوبی کیلئے سرگرم ہیں،ان کی طرف سے کئے جانیوالے اقدامات کے ثمرات سے انکار نہیں کیاجاسکتا۔اپنے ایک بیان میں محمدناصراقبال خان نے مزید کہا کہ منشیات فروش مافیا کی یقینی سرکوبی کیلئے اینٹی نارکوٹکس کومزید بااختیار اورطاقتوربناناہوگا۔نصاب تعلیم کی مدد سے نوجوانوں کو اعلیٰ تربیت اور منشیات سے بچاؤ کی ترغیب دی جائے۔ انہوں نے کہا کہ ماں باپ بھی اپنے بچوں کومنشیات کے زہراورقہرسے بچانے کیلئے اپناکلیدی کرداراداکریں۔ نوجوانوں سمیت ہرعمر کے شہریوں کومنشیات کاعادی بنانیوالے عزیز یا دوست نہیں بلکہ بدترین فسا دی ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہروہ شرپسندشخص جس کی گندی صحبت ہمارے نوجوانوں کی صحت برباد کردے اس سے مناسب فاصلہ برقراررکھیں۔ہمارے باشعورنوجوان جان ہے توجہان ہے کامحاورہ یادرکھیں اورمنشیات فروش مافیا کامحاصرہ اورمحاسبہ کریں۔انہوں نے کہا کہ منشیات مافیا کیخلاف کامیاب کریک ڈاؤن اوران کے چودہ طبق روشن کرنے کیلئے معاشرے کاہرطبقہ اینٹی نارکوٹکس فورس کی آنکھیں بن جائے۔ منشیات فروش ہمارے پیاروں اورجوانوں کے خاموش قاتل ہیں۔انہوں نے کہا کہ منشیات فروش مافیا قابل نفرت اورقابل گرفت ہے،ان کیخلاف آپریشنز کومزید منظم کیاجائے۔



