دیر(پاک نیوز) امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا ہے کہ حکومت ملی تو فلسطین،کشمیرکو آزاد اور عافیہ کو رہا کرائیں گے۔لوئر دیر میں جماعت اسلامی کے جلسے سے خطاب میں سراج الحق نے کہا کہ عوام ملک کو بدحال کرنے والی تینوں حکمران پارٹیوں کو مسترد کردیں اور ملک بچانے کے لیے ترازو پر مہر لگائیں۔انہوں نے کہا کہ روٹی، کپڑا، مکان، تبدیلی اور پاکستان کو ایشین ٹائیگر بنانے کے دعوے داروں کے پاس آج اپنی کارکردگی بتانے کے لیے کچھ بھی نہیں۔سراج الحق کا کہنا تھا کہ 8 فروری کے انتخابات ملک کے مستقبل کیلئے اہمیت کےحامل ہیں، جماعت اسلامی کا مقابلہ کسی سیاستدان سے نہیں بلکہ طاغوتی نظام سےہے۔امیر جماعت اسلامی نے دعویٰ کیا کہ حکومت ملی تو سودی اور مخلوط نظام تعلیم کو ختم کردینگے، فلسطین،کشمیرکو آزاد اورعافیہ صدیقی کو رہا کرائیں گے۔
Related Articles
Check Also
Close
-
بابر اعظم نے قومی کرکٹ ٹیم کی کپتانی سے استعفیٰ دیدیاOctober 2, 2024