اسلام آباد(پاک نیوز) پاکستان تحریک انصاف نے اے پی سی میں شرکت کی دعوت پر شیخ رشید اور اعظم سواتی کو نامزد کرنے پر غور شروع کر دیا۔ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی رہنما فواد چودھری نے عمران خان کو مشورہ دیا ہے کہ اے پی سی میں شیخ رشید اور اعظم سواتی کو پارٹی کی نمائندگی کرنی چاہیے، شیخ رشید سابق وزیر داخلہ رہ چکے ہیں، سیکیورٹی صورتحال سے بخوبی واقف ہیں، اعظم سواتی سینیئر سیاستدان ہیں، اے پی سی میں پارٹی کی بہترین نمائندگی کر سکتے ہیں۔
Related Articles
Check Also
Close