لاہور(پاک نیوز) (24 نیوز)حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان کردیا۔تفصیلات کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 2 روپے 73 پیسے فی لٹر اضافہ کیا گیا جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 275 روپے 62 پیسے فی لٹر ہو گئی، جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 8 روپے 37 پیسے فی لٹر اضافہ کیا گیا ،ڈیزل کی نئی قیمت 287 روپے 33 پیسے فی لٹر مقررہو گئی۔وزارت خزانہ نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا،وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ قیمتوں کا اطلاق16 سے 29 فروری تک کیلئے ہوگا۔
Related Articles
Check Also
Close
-
نو منتخب اراکین قومی اسمبلی نے حلف اٹھا لیاFebruary 29, 2024