کراچی(پاک نیوز)میئر کراچی کے انتخاب کیلئے پیپلز پارٹی کو بڑی سیاسی جماعت کی حمایت مل گئی ۔پاکستان مسلم لیگ ن نے میئر کراچی کے لیے پاکستان پیپلزپارٹی کی حمایت کا اعلان کردیا، دونوں جماعتوں کے درمیان کراچی پر حکمرانی کرنے پر اتفاق بھی ہوگیا۔مسلم لیگ ن کے وفد سے ملاقات کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے صوبائی وزیر اور پیپلزپارٹی کراچی کے صدر سعید غنی نے کہا کہ مسلم لیگ ن نے میئر کراچی کے معاملے پر تعاون کا یقین دلایا اور مشترکہ میئر لانے پر اتفاق کیا، ہم میرٹ پر شیر کا میئر لائیں گے, جماعت اسلامی کے ساتھ کام کرنا پہلی ترجیح ہے، پیپلزپارٹی کراچی کی سب سے بڑی جماعت ہے ، اسلیے میئر کا حق بھی ہمارا ہی ہے۔ن لیگ کے رہنما شاہ محمد شاہ نے کہا کہ کراچی کی تعمیر و ترقی کیلئے پیپلزپارٹی کے ساتھ ملکر چلیں گے، امید ہے دیگر جمہوری طاقتیں بھی ہمارا ساتھ دیں گی۔
Related Articles
Check Also
Close
-
نگران وزیراعلیٰ پنجاب کا فیصلہ آج ہو گاJanuary 22, 2023