راولپنڈی( نمائندہ سپورٹس)پی ایس ایل 8 کے 27ویں میچ میں ملتان سلطانز نے پشاور زلمی کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی۔راولپنڈی میں کھیلے گئے میچ میں ملتان سلطانز نے پشاور زلمی کی جانب سے دیا گیا 243 رنز کا ہدف 6 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔رائلی روسو نے 51 گیندوں پر 12 چوکے اور 8 چھکوں کی مدد سے 121 رنز کی اننگز کھیلی، کیرون پولارڈ 52 اور انور علی نے 8 گیندوں پر 24 رنز کی اننگز کھیلی۔ملتان سلطانز کی جانب سے عظمت اللہ عمرزئی نے دو وکٹیں حاصل کیں جبکہ مجیب الرحمان، صائم ایوب اور ارشد اقبال ایک، ایک وکٹ حاصل کرسکے۔اس سے قبل پشاور زلمی نے مقررہ اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 242 رنز بنائے تھے۔
Related Articles
Check Also
Close
-
انٹربینک میں ڈالر سستا ہوگیاFebruary 8, 2023