اسلام آباد(پاک نیوز)حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں فی لیٹر 13 روپے 55 پیسے اضافے کی منظوری دے دی۔وفاقی وزارت خزانہ نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رد و بدل کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں فی لیٹر 13 روپے 55 پیسے اضافےکی منظوری دی گئی ہے جس کے بعد پیٹرول کی فی لیٹر نئی قیمت 272 روپے 89 پیسے ہوگئی ہے۔ڈیزل کی قیمت میں فی لیٹر 2 روپے 75 پیسے اضافے کی منظوری دی گئی ہے، اضافے کے بعد ڈیزل کی نئی فی لیٹر قیمت 278 روپے 96 پیسے ہوگئی ہے۔24 پیسےکمی کے بعد مٹی کے تیل کی نئی قیمت 186 روپے 62 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔2 روپے 3 پیسے اضافے سے لائٹ ڈیزل آئل کی نئی قیمت 166روپے 86 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔
Related Articles
Check Also
Close