مصطفی آباد/للیانی(نامہ نگار) مصطفی آباد میں مسلم لیگ ن کا بڑا پاور شو، مسلم لیگ ن کے امیدوار قومی و صوبائی اسمبلی کے اعزاز میں منعقدہ جلسہ میں ہزاروں افراد نے شرکت کی، مرکزی رہنما شبیر احمد عثمانی سمیت قائدین مسلم لیگ ن کی بڑی تعداد کی شرکت، شیر آیا شیر آیا کے نعرے، تفصیلات کے مطابق سردار ہمایوں اقبال ، سردار ہارون اقبال، سردار مسعود اقبال، مہر علی مہران کی طرف سے سعد وسیم شیخ امیدوار قومی اسمبلی این اے 131، چوہدری محمد الیاس گجر امیدوار صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی 176 کے اعزاز میں جلسہ عام کا اہتمام کیا گیا، سردار ہمایوں اقبال کے ڈیرے پر منعقدہ جلسہ میں ہزاروں افراد نے شرکت کی ، اس موقع پر مرکزی رہنما مسلم لیگ ن شبیر احمد عثمانی ، سعد وسیم شیخ امیدوار قومی اسمبلی این اے 131، چوہدری محمد الیاس گجر امیدوار صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی 176، سابقہ ایم این اے راﺅ مظہر حیات خاں ،رہنما مسلم لیگ ن ناصر محمود خاں ،ملک خرم نصراللہ خاں ضلعی نائب صدر مسلم لیگ ن ، چوہدری خادم طور نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ آج کے اس جلسہ نے 8فروری کے رزلٹ کا اعلان کر دیا ہے، 8فروری کو این اے 131اور پی پی 176سے تاریخی لیڈ سے کامیابی حاصل کریں گے،8فروری کا سورج مسلم لیگ ن کی کامیابی کی نوید لیکر طلوع ہو گا، ہم اس تاریخ ساز جلسہ کا اہتمام کرنے پر سردارہمایوں اقبال، مہر علی مہران، سردار ہارون اقبال ، سردار مسعود اقبال مہر اسد منیر کا شکریہ ادا کرتے ہیں ، مقررین نے کہا کہ راﺅ مظہر حیات خاں کی وجہ سے حلقہ پی پی 175، پی پی 176، این اے 131 ، این اے 132کی عوام کی بڑی تعداد شیر پر مہر لگا ئیں گے، ہمارے امیدواروں کی لیڈ پنجاب کی مثالی لیڈ ہو گی ، آج کے اس جلسہ میں ہزاروں نے شرکت کرکے مسلم لیگ ن سے اپنی محبت کا ثبوت دیا ہے، تقریب میں چوہدری عامر الیاس خاں، چوہدری علی الیاس خاں ، چوہدری اصغر علی صدر مسلم لیگ ن مصطفی آباد ، چوہدری اختر علی سابقہ چیئرمین، ارشد رفیق انصاری سابقہ ناظم ، چوہدری خالد سابقہ چیئرمین ، حسنین کھوکھر ، چوہدری نور احمد سابقہ نائب ناظم ، چوہدری عثمان میو ،رانا منیراحمد، رانا شعبان احمد ، چوہدری کاشف نیاز سابقہ چیئرمین ، میاں شہزاد ٹیپو،چوہدری یٰسین گل ، مہر شفقت یعقوب سابقہ کونسلر، چوہدری طارق سعید، سعید احمد بھٹی ، حاجی امجد علی رحمانی، حاجی غلام مصطفی رحمانی ، مہر ہاشر مہران ، مہر اسد ودیگر معززین علاقہ ، کارکنان مسلم لیگ ن نے شرکت کی۔
Related Articles
Check Also
Close
-
سابق وزیر خزانہ سرتاج عزیز انتقال کرگئےJanuary 3, 2024