کراچی(پاک نیوز) کراچی سے پہلی حج پرواز مدینہ منورہ کیلئے روانہ ہو گئی ہے جبکہ دوسری حج پرواز کیلئے ائیرپورٹ پرعازمین حج کی امیگریشن کا عمل جاری ہے۔ڈائریکٹرحج کراچی کے مطابق آج پہلی حج پرواز مدینہ منورہ کیلئے روانہ ہوگئی ہے، پہلی حج پرواز سے 150 مسافر سعودی عرب روانہ ہوئے ہیں۔ڈائریکٹرحج امتیازشاہ کے مطابق دوسری حج پرواز بھی آج رات ہی روانہ ہوگی، دونوں پروازوں سے مجموعی طور پر 330 عازمین حج سعودی عرب روانہ ہوں گے، آج روانہ ہونےو الی دونوں پروازیں نجی ائیرلائنز آپریٹ کررہی ہیں۔اپنے بیان میں ڈائریکٹرحج کا کہنا تھا کہ جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ کو روڈ ٹو مکہ پروجیکٹ میں شامل کیا گیا ہے کراچی ائیرپورٹ پر سعودی امیگریشن حکام کو 8 کاؤنٹرز دیے گئے ہیں۔
Related Articles
Check Also
Close
-
رانا برادران نے کاغذات نامزدگی جمع کرادیےDecember 21, 2023