بین الاقوامیتازہ ترین

جب تک فلسطینی ریاست نہیں بنتی، اسرائیل سے تعلقات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، سعودی عرب

ریاض(ڈیسک نیوز) یویارک: سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے کہا ہے کہ جب تک فلسطینی ریاست قائم نہیں کی جاتی، اسرائیل سے سفارتی تعلقات قائم نہیں کیے جائیں گے۔شہزادہ فیصل بن فرحان اقوام متحدہ میں دوریاستی حل پرمنعقدہ عالمی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دو ریاستی حل ہی اسرائیل فلسطین بحران کے پرامن حل اورخطے میں استحکام وسلامتی کی کنجی ہے۔سعودی عرب کے وزیرخارجہ نے زوردیا کہ فلسطینیوں کو ان کا حق ملنا چاہیے، جس میں 4 جون 1967 کی سرحدوں پر مشتمل آزاد فلسطینی ریاست شامل ہو جس کا دارالحکومت مشرقی بیت المقدس ہو۔انہوں نے غزہ میں جاری انسانی تباہی کو فوری طورپرختم کرنے کا مطالبہ کیا اوربتایا کہ سعودی عرب اور فرانس، عالمی بینک کے ساتھ مل کرفلسطینیوں کے لئے 300 ملین ڈالرکی امداد فراہم کررہے ہیں

Related Articles

Back to top button