مصطفی آباد/للیانی(نامہ نگار) ڈپٹی کمشنر محمد ارشد بھٹی نے رورل ہیلتھ سنیٹر مصطفی آباد میں بچوں کو قطرے پلا کر پولیو مہم کا افتتاح کیااور مختلف علاقوں میں پولیو ٹیموں کو چیک کیا ِچیف ایگزیکٹو آفیسر ہیلتھ اتھارٹی ڈاکٹر طلحہ بن ضیاء، ڈی ایچ او پروینٹو سروسز ڈاکٹر فاروق احمد اور دیگر افسران بھی موجود تھے ، اس موقع پر ڈپٹی کمشنر قصور محمد ارشد بھٹی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ضلع میں پولیو مہم 12جنوری تک جاری رہے گی جس میں پانچ سال سے کم عمر 7 لاکھ 23 ہزار549 بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے ، پولیو مہم میں 2785موبائل ٹیمز‘131فیکسڈ اور 74ٹرانزٹ ٹیمیں بچوں کو پولیو قطرے پلائینگی، مہم کی کامیابی کیلئے126یو سی ایم اوز‘578ایریا انچارجز تعینات کئے گئے ہیں، والدین اپنے بچوں کو عمر بھر کی معذوری سے بچانے کیلئے پولیو کے دو قطرے لازمی پلوائیں، پولیو کے خاتمے کے لیے معاشرے کے تمام طبقات کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا، مہم کے 100 فیصد نتائج حاصل کرنے کیلئے تمام موجودہ وسائل کو بروئے کار لایا جا رہا ہے، علاوہ ازیں ڈپٹی کمشنر نے مصطفی آباد اور دیگر علاقوں میں پولیو ٹیموں کی کارکردگی کو بھی چیک کیا۔
Related Articles
Check Also
Close
-
پیٹرول مزید 30 روپے فی لیٹر مہنگا ہونے کا امکانFebruary 3, 2023