تازہ ترینعلاقائی

مصطفی آباد:دس محرم کے سلسلہ میںمرکز جامعہ شمس الحدیث رجسٹرڈ میں سالانہ کانفرنس

مصطفی آباد/للیانی(نامہ نگار) مرکز جامعہ شمس الحدیث رجسٹرڈ میں 10محرم الحرام کے حوالے سے منعقدہ سالانہ پروگرام کے مہمان خطیب پاکستان مفکر اسلام عظیم مذہبی سکالر ڈاکٹر فیض احمد بھٹی آف جہلم نے بڑے منفرد انداز میں شان اہلبیت بیان کی اور عظمت اہل بیت پر اپنا منظوم کلام بھی پڑھا، جس نے سامعین پر رقت طاری کر دی ، حاضرین نے رسول ﷺ پر درود شریف اتنی کثرت سے باآواز بلند پڑھا کہ مسجد کا ہال گونج اٹھا ، ڈاکٹر فیض احمد بھٹی نے کلام پاک اور فرامین رسولﷺ کی روشنی اور تمام مسالک: اہلحدیث، فقہ حنفی، فقہ شافعی، فقہ مالکی، فقہ حنبلی اور فقہ جعفری کے متفقہ دلائل سے اہل بیت آل رسول ﷺ کی عظمت، شان اور پاکیزگی کا دلنشین تذکرہ فرمایا، شہادت امام حسین کا تذکرہ کرتے ہوئے سب کی آنکھیں بھر آئیں، 72شہدائے کربلا کی درد ناک شہادت کے بیان نے مجمع پر سکوت طاری کر دیا، ہر آنکھ پر نم تھی، نواسہ رسولﷺ سیدنا امام حسن اور امام حسین کے مناقب و فضائل قرآن و حدیث کی روشنی میں بیان فرمائے ، سامعین کا خوب ایمان گرمایا، خطبے کے آخری جملے اہلبیت آل رسولﷺ سے محبت مودت کے ترجمان تھے، انہوں نے کہا کہ جب تک رسولﷺ اور آل رسولﷺ پر درود پاک نہ پڑھا جائے، تو نہ ہماری نماز ہوتی ہے، نہ ہی ہمارا جنازہ ہوتا ہے، ڈاکٹر فیض احمد بھٹی نے یہ بھی کہا کہ اہلبیت کی محبت، شہداکربلا کی محبت، تمام صحابہ کی محبت ہمارے ایمان کا مرکز ہے، انہوںنے قلیل وقت میں شان رسالت، عظمت صحابہ و اہلبیت کا تفصیلی تذکرہ فرمایام قاتلین حسین پر لعنت کی اور کہا کہ جو جو حضرت حسین ؓکے قتل میں شامل تھا، یا قاتلین حسین کا معاون تھا، یا قتل پر راضی خوش تھا، وہ پکا ٹھکا لعنتی اور جہنمی ہے ، علاوہ ازیں غزہ و فلسطین اور کشمیری شہدا و مظلومین کےلئے دعا کی ، افواج پاکستان اور ملک و قوم کی سلامتی کےلئے دعا کی، فوت شدگان، خاص کر بانی جامعہ شمس الحدیث مولانا عابدالرحمن اسد شہید رحمتہ اللہ علیہ کےلئے بھی دعا کی گئی، سامعین نے خطبے کو بے حد پسند کیا اور سراہا،یادرہے! اس خطبہ کا اہتمام جماعت اہلحدیث اور مرکزی جمعیت اہلحدیث کے زیر اہتمام مشترکہ طور پر کیا گیا تھا، جس کی سرپرستی میاں انور حسین آرائیں سرپرست اعلی جامعہ شمس الحدیث فرما رہے تھے، نظامت قاری توصیف الرحمن عالم عزیزی نائب مہتمم جامعہ شمس الحدیث اور نگرانی مدیر اعلی جامعہ شمس الحدیث قاری سیف الرحمن عظیم عزیزی فرما رہے تھے، خصوصی کاوش امیر جماعت اہل حدیث سرگودھا انجینئر سلیم اور مولانا ساجد الرحمن اسد ناظم اعلیٰ سوشل میڈیا مرکزیہ کوٹ مومن کی تھی، خصوصی معاون خادم العلم و العلما سرور حسین محمدی خادم اعلی جامعہ شمس الحدی کوٹمومن تھے، جبکہ میزبانی شاہد ندیم آرائیں مہتم جامعہ شمس الحدیث رجسٹرڈ (ممبر امن کمیٹی تحصیل کوٹمومن و ناظم اعلیٰ شعبہ مساجد مرکزیہ کوٹمومن فرما رہے تھے۔

Related Articles

Back to top button