بھائی پھیرو(نامہ نگار)بھائی پھیرو۔ندیم عباس کو پاکستان مزدور محاذ پتوکی کے آرگنائزر مقرر کیا گیا ہے بیگم شمیم چوھدری سیکریٹری انفارمیشن پاکستان مزدور محاذ پنجاب۔تفصیلات کے مطابق پاکستان مزدور محاذ جو عرصہ درازسے پاکستانی مزدوروں کے حقوق کے لیے جدو جہد کر رہے ہیں تنظیمی مشاورت اور پاکستان مزدور محاذ پنجاب کے صدر ڈاکٹر علی امین نے نوجوان صحافی، شاعر سیاسی اور سماجی رہنما ندیم عباس کو پاکستان مزدور محاذ تحصیل پتوکی کا آرگنائزرمقرر کیا ہے۔بیگم شمیم چوھدری سیکریٹری انفارمیشن پاکستان مزدور محاذ پنجاب نے بتایا کہ ندیم عباس اپنے والد محمد بوٹا شاداب کے ہمراہ پاکستان مزدور محاذ کی میٹنگ میں شرکت کرتے رہیں ہیں۔ندیم عباس نے پاکستان مزدور محاذ کے لیڈروں اور عہدیداران کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان مزدور محاذ پاکستان کی واحد سیاسی تنظیم ہے جو پاکستان کے مزدور طبقہ کے لیئے جدو جہد کر رہی ہیں۔
Related Articles
Check Also
Close