ملبرن(نمائندہ سپورٹس)میلبرن ٹیسٹ کے دوسرے روز آسٹریلیا کے 318 رنز کے جواب میں پاکستان کی بیٹنگ جاری ہے اور گرین کیپس نے 3 وکٹوں کے نقصان پر 131 رنز بنا لیے ہیں۔پاکستان کی جانب سے اننگز کا آغاز عبد اللہ شفیق اور امام الحق نے کیا لیکن امام الحق 10 رنز بنا کر ناتھن لیون کی گیند پر کیچ آؤٹ ہو گئے، عبد اللہ شفیق اور شان مسعود نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹیم کا اسکور 124 رنز پر پہنچایا تو عبد اللہ شفیق 62 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے۔بابر اعظم بھی صرف ایک رن پر پیٹ کمنز کی گیند پر کلین بولڈ ہو گئے، شان مسعود 49 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود ہیں جبکہ ان کا ساتھ دینے کے لیے سعود شکیل آئے ہیں۔میلبرن ٹیسٹ کے دوسرے روز کے پہلے سیشن میں پاکستانی پیسرز چھائے رہے اور فاسٹ بولرز نے آسٹریلیا کے 7 کھلاڑیوں کو پویلین بھیج دیا، آسٹریلیا کی پوری ٹیم 318 رنز پر آؤٹ ہو گئی۔
Related Articles
Check Also
Close
-
پی ٹی اے نے غیر قانونی سمز کی مرحلہ وار بندش کا آغاز کردیاAugust 17, 2024