مری(پاک نیوز) مری اور گلیات میں شدید برفباری کے بعد مختلف راستوں پر بدترین ٹریفک جام سے سیاح، فیملیز اوربچے گاڑیوں میں محصور ہوکر رہ گئے۔مری اور گلیات میں ڈیڑھ فٹ تک برفباری کے بعد مری ایکسپریس وےاور لوئر ٹوپہ سے سہر بگلہ تک سری نگر ہائی وے پر بدترین ٹریفک جام میں کئی گاڑیاں پھنس گئیں۔شدید برفباری کے دوران ٹریفک جام میں کئی گھنٹوں سے پھنسے سیاحوں نے مری ایکسپریس وے اور سری نگر ہائی وے پر ہنگامی اقدامات کی اپیل کردی