راولپنڈی(پاک نیوز)راولپنڈی پولیس نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کو ایک اور مقدمے میں گرفتار کر لیا۔شاہ محمود قریشی 9 مئی کے مقدمات میں ملزم نامزد ہیں اور اس حوالے سے گزشتہ روز ڈپٹی کمشنر راولپنڈی نے شاہ محمود قریشی کے نظربندی کا حکم جاری کیا تھا۔آج شاہ محمود قریشی کو تھانہ آر اے بازار اور تھانہ صدر بیرونی پولیس نے گرفتار کیا، شاہ محمود قریشی کے 15 دن کے نظر بندی آرڈر جاری ہو چکے ہیں۔
Related Articles
Check Also
Close
-
زمبابوے کے سابق کپتان ہیتھ اسٹریک انتقال کر گئےAugust 23, 2023