تازہ ترینپاکستان

پنجاب میں انڈسٹری اور سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے عملی اقدامات کئے جارہے ہیں،چوہدری شافع حسین


لاہور(پریس ریلیز)پنجاب بورڈ آف ٹیکنیکل ایجوکیشن کے زیر اہتمام پوزیشن ہولڈرز کے اعزاز میں تقریب تقسیم انعامات کا انعقاد کیا گیا مقامی ہوٹل میں منعقدہ تقریب میں صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین مہمان خصوصی تھے-صوبائی وزیر تعلیم رانا سکندر حیات،چئیر مین وزیر اعلی ٹاسک فورس برائے سکل ڈویلپمنٹ عدنان افضل چھٹہ،سیکریٹری صنعت و تجارت ڈاکٹر احسان بھٹہ،چئیرپرسن بورڈ صاحبزادی وسیمہ عمر، ٹیکنیکل ایجوکیشن کے خیر سگالی سفیر ڈاکٹر عابد شیر وانی،ایوان صنعت وتجارت کے عہدیداران،طلبہ وطالبات،والدین اور اساتذہ نے تقریب میں شرکت کی-پنجاب بورڈ آف ٹیکنیکل ایجوکیشن کے زیر اہتمام ہونے والے مختلف ڈپلومہ جات کے پہلے سالانہ امتحان 2024  کے پوزیشن ہولڈرز کو نقد انعامات اور میڈلز تقسیم کئے گئے-صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پوزیشن ہولڈرز کو شاندار کامیابی پر مبارکباد دی اور کہا کہ ماضی میں ٹیکنیکل ایجوکیشن کو نظر انداز کیا جاتا رہا،کسی بھی سابق وزیر اعلی نے ٹیکنیکل ایجوکیشن کوکوئی اہمیت نہیں دی جبکہ موجود وزیر اعلی مریم نواز شریف نے ٹیوٹا کے اداروں کی لیبزاور کورسز کی اپ گریڈیشن کے لئے فنڈز فراہم کئے اور بچوں کو ہنر مند بنانے کے لئے چیف منسٹرسکلڈ ڈویلپمنٹ پروگرام کا آغاز کیا- انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت نے معیاری فنی تعلیم کے فروغ اور ہنرمند افرادی قوت کی تیاری کو اپنی اولین ترجیح بنایا اورگزشتہ 6ماہ میں ٹیکنیکل ایجوکیشن کے فروغ کے لئے ٹھوس اقدامات کئے گئے -ٹیوٹا کے 388اداروں کی آپ گریڈیشن کا مرحلہ وار پروگرام شروع کیا گیا ہے- پہلے مرحلے میں 5 کالجوں کو اپ گریڈ کیا جا رہا ہے  انہوں نے کہا کہ پنجاب کی 3ٹیکنکل یونیورسٹیوں کو بھی آپ گریڈ کیا جارہا ہے اور ان یونیورسٹیوں میں واٹر ٹیکنالوجی سمیت عصر حاضر کے جدید کورسز متعارف کرانے جارہے ہیں -ٹیوٹا کے اداروں میں پہلی بار سولر ٹیکنالوجی کے کورسز شروع کیئے گئے ہیں -پنجاب تیانجن یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی لاہور کا چین کے ساتھ اشتراک کا معاہدہ بحال کیا جا رہا ہے -چین کی بڑی کمپنیوں کے ساتھ پنجاب میں سرمایہ کاری کے معاہدے ہوچکے ہیں  انہوں نے کہا کہ پنجاب میں انڈسٹری اور سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے عملی اقدامات کئے جارہے ہیں -نئی انڈسٹری لگے گی تو روزگار کے مواقع بھی بڑھیں گے -صوبائی وزیر نے کہا کہ کورسز مکمل کرنے والے بچوں کی راہنمائی کے لئے جاب سنٹرز بھی بنانا ہوں گے-صوبائی وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے کہا کہ عالمی مارکیٹ میں ہنرمند افرادی قوت کی بہت ڈیمانڈ ہے،ہمیں اس کے لئے عملی اقدامات کرنا ہیں -سرکاری سکولوں میں آفٹر نون سکل پروگرام سے سکل ڈویلپمنٹ کا انقلاب برپا کیا جاسکتا ہے-چئیرمین ٹاسک فورس برائے سکل ڈویلپمنٹ عدنان افضل چھٹہ نے کہا کہ سکل ڈویلپمنٹ ہمارا مستقبل،معیاری فنی تعلیم کو فروغ دے کر ملک کی تقدیر بدلیں گے،سیکریٹری صنعت و تجارت ڈاکٹر احسان بھٹہ اور چیئرپرسن پنجاب بورڈ آف ٹیکنیکل ایجوکیشن وسیمہ عمر نے ٹیکنیکل ایجوکیشن کی اہمیت اور اور افادیت پر روشنی ڈالی -صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین اور وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے پوزیشن ہولڈرز میں نقد انعامات اور میڈلز تقسیم کئے-انعامات حاصل کرنے والوں میں میں آزاد کشمیر،گلگت بلتستان کے پوزیشن ہولڈرز اور سپیشل بچے بھی شامل تھے٭

Related Articles

Back to top button