اسلام آباد(پاک نیوز) الیکشن کمیشن نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو قومی اسمبلی کے 7 حلقوں سے کامیاب قرار دیتے ہوئے نوٹیفکیشن جاری کرنے کا حکم دے دیا۔ الیکشن کمیشن نے سابق وزیراعظم عمران خان کے خلاف محفوظ شدہ فیصلہ سنا دیا۔ الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف کی استدعا منظور کرلی۔ عمران خان نے این اے 22، این اے 24 این اے 31،این اے 108 میں اخراجات کی تفصیل جمع نہیں کروائی تھی۔ این اے 118، این اے 239 اور این اے 45 کی بھی اخراجات کی تفصیل جمع نہیں کروائی گئی۔ یاد رہے الیکشن کمیشن نے 20 دسمبر کو فیصلہ محفوظ کیا تھا۔ عمران خان نے الیکشن اخراجات کی تفصیلات مقررہ وقت میں جمع نہیں کرائے تھے۔ الیکشن کمیشن نے عمران خان کی جانب سے تاخیر سے جمع کرائے انتخابی اخراجات کو در گزر کر دیا۔
Related Articles
Check Also
Close