لاہور(پاک نیوز) پنجاب میں حکومت سازی کیلئے مسلم لیگ (ن) کا پارلیمانی اجلاس کل 21 فروری کو طلب کرلیا گیا۔ذرائع کے مطابق جاتی امرا میں مریم نواز کی سربراہی میں اجلاس ہوا جس میں پارلیمانی پارٹی کا اجلاس 21 فروری کو طلب کرنے کافیصلہ کیا گیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس کی صدارت پارٹی کی طرف سے نامزد وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کریں گی۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں حکومت سازی، اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کے انتخاب پر مشاورت ہوگی جب کہ مسلم لیگ (ن) کے تمام نو منتخب ارکان پنجاب اسمبلی کو اجلاس میں شرکت کی ہدایت کی گئی ہے۔
Related Articles
Check Also
Close