کوئٹہ(پاک نیوز)پاکستان مسلم لیگ (ن) نے بلوچستان کے لیے پارٹی ٹکٹوں کا اعلان کر دیا۔اعلامیے کے مطابق ن لیگ نے بلوچستان سے قومی اسمبلی کے 16 حلقوں سے امیدواروں کا اعلان کیا۔ن لیگ نے بلوچستان اسمبلی کے لیے 42 امیدواروں کے ناموں کا اعلان کیا۔ن لیگ نے این اے 251 سے نوابزادہ طور گل، این اے 252 سے سردار محمد یعقوب خان، این اے 253 میر دوستان خان، این اے 254 سے عبدالغفور، این اے 255 سے میر خان محمد جمالی کو ٹکٹ جاری کیا گیا ہے۔اس کے علاوہ این اے 256 سے عبدالخالق، این اے 257 سے سابق وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان امیدوار ہوں گے، اس کے علاوہ انہیں پی بی 21 اور 22 سے بھی ٹکٹ جاری کیا گیا ہے۔این اے 258 سے اسلم بلیدی، این اے 259 سے یعقوب بزنجو، این اے 260 سے سردار فتح محمد، این اے 261 سے میر عطا اللہ لانگو، این اے 262 سے نواب سلمان خان خلجی، این اے 263 جمال شاہ کاکڑ، این اے 264 سے حاجی عرض محمد، این اے 265 سے سعید اللہ ترین اور این اے 266 سے حاجی عبد المنان خان درانی ن لیگ کے امیدوار ہوں گے۔