مصطفی آباد/للیانی(نامہ نگار) دفتوہ میں چوہدری الیاس خاں کی حمایت کا اعلان کرنے کے حوالے سے تقریب، تقریب میں سابقہ کونسلرز و معززین علاقہ نے ن لیگ کے امیدوار کو پھولوں کی مالا پہنا کر حمایت کا اعلان کیا، آئندہ الیکشن میں چوہدری الیاس خاں بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کریں گے، چوہدری ایوب صابر ، تفصیلات کے مطابق امیدوار صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی 176مسلم لیگ ن چوہدری محمد الیاس خاں کی حمایت کا اعلان کرنے کے حوالے سے مصطفی آباد کے نواحی گاﺅں دفتوہ میں تقریب کا اہتمام کیا گیا، تقریب میں سابقہ کونسلرز و معززین علاقہ رانا ظہیر عباس ،چوہدری ایوب صابر خاں، چوہدری اقبال گجر ، حاجی احمد علی کونسلر، حاجی ملک محمد علی ، رانا رشید احمدودیگر نے آئندہ الیکشن میں چوہدری محمد الیاس خاں کی حمایت کا اعلان کر دیا، اس موقع پر صدر مسلم لیگ ن میونسپل کمیٹی مصطفی آباد چوہدری اصغر علی، چوہدری علی الیاس، سردار راشد ڈوگر، شاہد کونہ ، مہر علی مہران، عثمان میو، خالد محمود کونسلر ودیگرمعززین علاقہ بھی ان کے ہمراہ تھے، معززین علاقہ نے آئندہ الیکشن میں چوہدری الیاس خاں کو بھاری اکثریت سے کامیابی دلانے کے عزم کا اظہار کیا،امیدوار صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی 176مسلم لیگ ن و سابقہ مشیروزیر اعلی پنجاب چوہدری الیاس خاں نے کہا کہ عوام کی یہ محبتیں مجھ پر قرض ہیں ، کامیابی حاصل کرنے کے بعد عوام کی خدمت کرکے یہ قرض اتارنے کی کوشش کروں گا ، آئندہ الیکشن میں مسلم لیگ ن کے ٹکٹ پر میری لیڈ قصورکی سب سے بڑی لیڈ ہو گی ،اس وقت ملک کو میاں نواز شریف جیسے محب الوطن لیڈر کی اشد ضرورت ہے، تبدیلی کے نعرے نے ملک کا بیڑا غرق کر کے رکھ دیا ہے، ملک دشمن عناصر نے عمران خان کی صورت میں ملک کو نا قابل تلافی نقصان پہنچایا ہے، قائد اعظم محمد علی جناح نے ملک بنایا، نواز شریف نے ایٹمی دھماکے کرکے ملک کے دفاع کا نا قابل تسخیر بنایا، مسلم لیگ ن کی قیادت نے ملک کو ڈیفالٹ ہونے سے بچایا اب مسلم لیگ ن کی قیادت ہی واحد قیادت ہے جو ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کرکے معاشی قوت بنائے گی۔
Related Articles
Check Also
Close