مصطفی آباد/للیانی(نامہ نگار) مہر علی مہران، سردار ہمایوں اقبال، سردار مسعود اقبال، عبدالعزیز بھولا کی طرف سے نو منتخب ایم پی اے چوہدری محمد الیاس خاں کے اعزاز میں تقریب کا اہتمام کیا گیا، چوہدری الیاس خاں کی آمد کے موقع پر ڈھول کی تاپ پر پھولوں کی پتیاںاورنوٹ نچھاور کرکے مالا پہنا کر شاندار استقبال کیا گیا، اس موقع پر حلقہ سے تعلق رکھنے والی معروف سیاسی و سماجی شخصیات نے چوہدری محمد الیاس خاں کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا، چوہدری الیاس خاں کی آمد کے موقع پر آتش بازی کا شاندار مظاہرہ کیا گیا اور بیڈ باجے کے ساتھ انہیں مرکزی آفس لایا گیا، اس موقع پر چوہدری علی الیاس خاں بھی ان کے ہمراہ موجود تھے، اس موقع پر نو منتخب ایم پی اے چوہدری محمد الیاس خاں نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ تاریخی کامیابی قائدین مسلم لیگ ن میاں محمد نواز شریف ، میاں محمد شہباز شریف اور حلقہ کی عوام کے نام کرتا ہوں ،حلقہ کی عوام کی بھر پور محبت سے پنجاب کی سب سے بڑی لیڈ سے کامیابی ملی، پانچویں بار ایم پی اے منتخب کرکے حلقہ کی عوام نے مجھے خرید لیا ہے، ان کی خدمت مجھ پر فرض ہو چکی ہے، اب حلقہ میں ترقیاتی کاموں کےلئے اربوں روپے لائے جائیں گے، یہ تاریخی کامیابی حلقہ کے مخلص دوستوں کی وجہ سے ممکن ہوئی ، حلقہ کو مثالی حلقہ بنا کر یہ قرض اتاریں گے، عوام کی محبتوں کو الفاظ میں بیان نہیں کیا جا سکتا، اپنی زندگی حلقہ کے عوام کی خدمت کےلئے وقف کرتا ہوں ، حلقہ کی عوام کے ساتھ کسی قسم کی زیادتی برداشت نہیں کی جائے گی، اس موقع پر ملک خرم نصراللہ خاں، چوہدری خالد محمود ناظم، رانا منیر احمد، اختر بھٹہ، مہر شفقت یعقوب ، مہر اسد منیر ، رانا محمد جمیل ، رانا ادریس ، ذوالفقار زرگر، عبدالعزیز زاہد ، سیٹھ اکبر ، قاسم بھٹہ ، زمان گجر، اللہ رکھا گجر ، عمران حفیظ ذیلدار ، مہر سعید ، منیر بھٹی، صلاح الدین میو، جمشید رشید میو ، راشد ڈوگرودیگر کارکنان مسلم لیگ ن و اہلیان حلقہ کی بڑی تعداد نے شریک ہوکر مبارکباد دی ، کارکنان مسلم لیگ ن شیر آیا شیر آیا، چوہدری الیاس خاں زندہ باد، مسلم لیگ ن زندہ باد، پاکستان زندہ باد کے نعرے لگاتے رہیں۔