مصطفی آباد/للیانی(نامہ نگار) ملک عبدالستار کا ساتھیوں سمیت چوہدری الیاس خاں کی حمایت کا اعلان ،سابقہ ناظم نے مسلم لیگ ن کے امیدوار صوبائی اسمبلی کی حمایت کا اعلان کیا، اس موقع پر سابقہ کونسلر حاجی سلیم چھما، ملک نیامت ، ڈاکٹر بابر،ملک نعمت علی ودیگر بھی ان کے ہمراہ موجودتھے، تفصیلات کے مطابق سابقہ ناظم ملک عبدالستار نے سابقہ کونسلر حاجی ملک سلیم عرف چھما، ملک نیامت ، ڈاکٹر ملک بابر، ملک نعمت علی ودیگر ساتھیوں سمیت مسلم لیگ ن کے امیدوار صوبائی اسمبلی چوہدری الیاس گجر کی حمایت کا اعلان کیا اور 8فروری کو شیر پر مہر لگانے کے عزم کا اظہار کیا، اس موقع پرامیدوار صوبائی اسمبلی چوہدری الیاس گجر، چوہدری اصغر علی صدر مسلم لیگ ن مصطفی آباد، چوہدری اختر علی سابقہ ناظم چھٹیانوالہ، چوہدری خادم طور، ملک خرم نصراللہ خاں ضلعی نائب صدر مسلم لیگ ن ودیگر نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ قصور مسلم لیگ ن کا گڑھ ہے اور رہے گا، حلقہ کی عوام اب کسی تبدیلی کے جانسہ میں نہیں آئیں گے، مسلم لیگ ن ضلع بھر سے کلین سویپ کرے گی، جبکہ حلقہ پی پی 176اور این اے 131کی لیڈ پنجاب کی مثالی لیڈ ہو گی، 8فروری کو ملکی ترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزن کرنے کےلئے صرف اور صرف شیر پر مہر لگانی ہے ۔
Related Articles
Check Also
Close