اسلام آباد(پاک نیوز)الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کو 5 سال کیلئے نا اہل قرار دے دیا جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا۔الیکشن کمیشن نے چیئرمین پی ٹی آئی کو این اے 45 کُرم سے ڈی نوٹیفائی کیا۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی کو توشہ خانہ کیس میں 3 سال سزا اور ایک لاکھ روپے جرمانہ ہوا لہٰذا چیئرمین پی ٹی آئی آئین کے آرٹیکل 63 ون ایچ کے تحت نااہل ہوگئے۔الیکشن کمیشن کے نوٹیفکیشن کے مطابق عمران خان الیکشن ایکٹ کے سیکشن 167 کے تحت کرپٹ پریکٹس مرتکب پائے گئے، انہیں الیکشن ایکٹ کی سیکشن 174 کے تحت 3 سال قید کی سزا اور ایک لاکھ روپے جرمانہ ہوا۔نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ عمران خان آئین کے آرٹیکل 63 ون ایچ اور الیکشن ایکٹ کی سیکشن 232 کے تحت 5 سال کیلئے نااہل قرار پائے۔
Related Articles
Check Also
Close
-
وزیراعظم شہباز شریف نے آج وفاقی کابینہ کا اجلاس طلب کرلیاFebruary 7, 2023