اسلام آباد(پاک نیوز) سیشن کورٹ اسلام آباد نے جج زیبا چوہدری دھمکی کیس میں سابق وزیراعظم و چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری 16 مارچ تک معطل کر دیئے۔گزشتہ روز اسلام آباد کے سول جج نے خاتون جج کو دھمکی دینے سے متعلق کیس میں عمران خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے گئے۔چیئرمین پی ٹی آئی نے سول جج کی جانب سے جاری ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری کو سیشن جج کی عدالت میں چیلنج کیا تاہم سیشن جج طاہر محمود کے رخصت پر ہونے کے باعث ڈیوٹی جج سکندر خان کی عدالت میں درخواست دائر کی گئی۔ڈیوٹی جج سکندر خان نے درخواست ایڈیشنل سیشن جج فیضان حیدر گیلانی کو مارک کی۔واضح رہے کہ عدالت کی جانب سے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری ہونے پر اسلام آباد پولیس کل بذریعہ ہیلی کاپٹر عمران خان کی گرفتاری کے لیے لاہور پہنچی تھی لیکن ان کی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔اس کے علاوہ اسلام آباد کی ہی عدالت نے توشہ خانہ کیس میں بھی عمران خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری بحال کر دیئے ہیں۔
Related Articles
Check Also
Close