لاہور (پاک نیوز)تحریک انصاف نے انٹرا پارٹی الیکشن کرانے کا اعلان کر دیا ، پی ٹی آئی انٹرا پارٹی الیکشن 5فروری بروز پیر کو ہونگے۔پی ٹی آئی فیڈرل الیکشن کمشنر رؤف حسن نے شیڈول جاری کر دیا ، کل 2 فروری سے کاغذات نامزدگی وصول اور جمع کرائے جاسکیں گے،شیڈول کے مطابق 3فروری کو اسکروٹنی ہوگی،4 کو اعتراضات پر اپیلیں سنی جائیں گی، امیدواروں کی فائنل فہرست بھی 4فروری کو جاری کی جائے گی۔خیال رہے کہ گزشتہ روز تحریک انصاف کی جنرل باڈی کا اجلاس ہوا تھا جس میں انٹرا پارٹی الیکشن کی قرارداد منظور کی گئی تھی،اجلاس میں رؤف حسن کو متفقہ طور پر تحریک انصاف کا چیف الیکشن کمشنر مقررکیا گیا تھا، انٹرا پارٹی انتخابات کے فیصلے تک عمر ایوب پارٹی کے چیف آرگنائزر ہوں گے۔
Related Articles
Check Also
Close