اسلام آباد(پاک نیوز) پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس آج سہ پہر 3 بجے ہوگا جس کیلئے 7 نکاتی ایجنڈا جاری کردیا گیا۔وزیراعظم شہباز شریف پارلیمنٹ کےمشترکہ اجلاس میں شرکت اور خطاب کریں گے جب کہ اجلاس میں کشمیریوں پر بھارتی مظالم کی مذمت میں قرارداد پیش کی جائے گی۔ایجنڈے کے مطابق اجلاس میں والدین کے تحفظ کا بل2022 قانون سازی کیلئے پیش کیا جائے گا اور اسلام آباد میں مقامی حکومت ایکٹ میں ترمیم کی منظوری دی جائے گی۔دوران اجلاس سی پیک، بڑھتی آبادی، موسمیاتی تبدیلی اور خارجہ پالیسی پر بحث کی قرارداد بھی پیش کی جائے گی۔
Related Articles
Check Also
Close
-
آج سندھ اسمبلی میں کامیاب ہونے والے ارکان حلف اٹھائیں گےFebruary 24, 2024