لاہور(پاک نیوز) (ویب ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ ن کی جانب سے حکومت بنانے کی کوششیں تیز کردی گئیں۔ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف سے پارٹی صدر شہباز شریف نے ملاقات کی اور آصف علی زرداری سے ہونیوالی ملاقات میں پیشرفت سے آگاہ کیا،پارٹی ذرائع نے کہا ہے کہ لیگی قیادت کی جانب سے آزاد امیدوراوں سے رابطے کے لئے 3 رکنی کمیٹی قائم کر دی گئی، اسحاق ڈار، سردار ایاز صادق اور رانا ثناء اللہ کمیٹی میں شامل ہیں۔لیگی ذرائع کا کہنا ہے کہ پارٹی قائد نوازشریف نے کمیٹی کو آزاد امیدواروں سے رابطے تیز کرنے کا ٹاسک دیدیا، نواز شریف نے شہباز شریف کو بھی آزاد امیدواروں سے رابطے کرنے کا ٹاسک سونپ دیا ہے۔
Related Articles
Check Also
Close