لاہور(پاک نیوز) لاہور ہائیکورٹ نے ریسٹورینٹس کے اوقات کار میں ایک گھنٹے کا اضافہ کردیا۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے اسموگ کیس کی گزشتہ سماعت کا فیصلہ جاری کردیا جس میں عدالت نے ریسٹورینٹس کے اوقات کار میں ایک گھنٹے کا اضافہ کیا۔عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا ہےکہ ریسٹورینٹس کو رات 11 بجے تک کھلا رکھنے کی اجازت ہے اور ہوم ڈیلیوری سروس رات ساڑھے 12 بجے تک جاری رکھی جاسکتی ہے۔
Related Articles
Check Also
Close
-
جس رکن نے اطمینان کرایا ان کے استعفے منظور کیے: راجہ پرویز اشرفJanuary 20, 2023