مصطفی آباد/للیانی(نامہ نگار) محمد عمران سلفی 14 ویں بارصدر پریس کلب ، سہیل قمر سندھو 29ویں بارجزل سیکرٹری منتخب، ملک محمد اقبال کا بطور چیئرمین سپریم کونسل کا انتخاب کیا گیا، تفصیلات کے مطابق پریس کلب مصطفی آباد للیانی (رجسٹرڈ) کے نو منتخب عہدیداران کا اعلان کر دیا گیا، جس میں محمد عمران سلفی مسلسل 14ویں بار بلا مقابلہ صدر ، سہیل قمر سندھو مسلسل 29ویں بار بلا مقابلہ جزل سیکرٹری ،ملک محمد اقبال چیئرمین سپریم کونسل منتخب ہو گئے ، جبکہ اس سے قبل ڈاکٹر اصغر علی شہزاد بلا مقابلہ سرپرست اعلی، مہر علی مہران بلا مقابلہ سنیئر نائب صدر، شاہد عمر نائب صدر، محمد طاہر میو سنیئر وائس چیئرمین، ارشد علی جوئیہ وائس چیئرمین ، مہر مراد علی ایڈووکیٹ ایڈیشنل جزل سیکرٹری، محمد جمیل رحمانی جوائنٹ سیکرٹری ، عمر شاہین فنانس سیکرٹری ، ناصر سندھو سیکرٹری نشرو اشاعت ، مہر صداقت آفس سیکرٹری،احمد جمال ایڈووکیٹ میڈیا ایڈوائز منتخب ہو چکے تھے،جبکہ سالانہ الیکشن میں عمر حیات میوچیئرمین منتخب ہوئے تھے،سالانہ الیکشن میں صدر ، جزل سیکرٹری، چیئرمین سپریم کونسل کی سیٹ پر کاغذات جمع نہ ہونے کی وجہ سے فیصلہ نہیں ہوا تھا، تینوں عہدیداران کا اعلان الیکشن تھارٹی کی طرف سے منعقدہ اجلاس میں باہمی مشاورت سے کیا گیا، صدر پریس کلب کی سیٹ پر ڈاکٹر اصغر علی شہزاد اور مہر عبدالقیوم نے اپنے کاغذات واپس لے لئے، سنیئر نائب صدر کی سیٹ پر سیٹھ محمد حسین،نائب صدر دوئم کی سیٹ پر زرار علی خاں نے اپنے اپنے کاغذات واپس لے لئے تھے، نائب صدر دوئم کی سیٹ پر الیکشن کا اعلان آئندہ اجلاس میں باہمی مشاورت سے کیا جائے گا،2023کے آخری اجلاس میں یونین آف جرنلسٹ اور الیکٹرانک میڈیا کی تنظیموں کو ختم کر دیا گیا تھا۔
Related Articles
Check Also
Close