لاہور (پاک نیوز) موسم سرما کی تعطیلات ختم، آج سے پنجاب بھر کے تعلیمی ادارے کھل گئے۔سکول کھلتے ہی پنجاب بھر کے سکولوں میں تعلیمی سرگرمیوں کا آغاز ہوگیا۔ طلبا کا کہنا ہے کہ شدید سردی کے باعث حکومت کو چھٹیاں مزید ایک ہفتہ بڑھا دینی چاہیں تھی۔ اساتذہ نے کہا کہ موسم کی شدت کے باعث بچوں کے بیمار ہونے کا خدشہ ہے۔دوسری جانب محکمہ تعلیم نے کہا ہے کہ بچوں کا وقت پہلے ہی بہت ضائع ہوچکا ہے، مزید چھٹیاں دینے سے بچوں کے مزید تعلیمی نقصان کا خدشہ تھا۔خیال رہے موسم سرما کی تعطیلات کے سلسلے میں 24 دسمبر 2022 سے چھٹیاں دی گئی تھی۔ موسم سرما کی چھٹیاں یکم جنوری 2023 تک دی گئی تھی۔ سموگ اور شدید سردی کے باعث چھٹیوں کو 8 جنوری تک بڑھا دیا گیا تھا۔
Related Articles
Check Also
Close
-
پی ٹی آئی انٹرا پارٹی الیکشن 5 فروری کو ہوں گےFebruary 1, 2024