
مصطفی آباد/للیانی(نامہ نگار) ہماری سیاست کا مقصد عوام کی بے لوث خدمت ہے، عوام کی توقعات ہم سے وابستہ ہونا اللہ تعالی کا خاص کرم ہے ، عوام کے مسائل حل کرکے دلی سکون ملتا ہے ، جب تک سیاست میں ہیں عوام کی خدمت کرتے رہیں گے ، ان خیالات کا اظہار ایم پی اے مسلم لیگ ن و چیئرمین پنجاب ایگریکلچرل مارکیٹنگ ریگولیٹر تھارٹی ملک احمد سعیدخاں نے پریس کلب مصطفی آباد کے وفد سے اظہار خیال کرتے ہوئے کیا،وفد میں پریس کلب مصطفی آباد للیانی رجسٹرڈ کے سرپرست اعلی محمد عمران سلفی، سنیئر صحافی محمد جمیل سندھو، نوید سندھو سمیت دیگر نمائندہ افراد شامل تھے، وفد نے پھولوں کا گلدستہ پیش کرکے ملک احمد سعید خاں کا شکریہ ادا کیا،ملک احمد سعید خاں نے مزید کہا کہ مسلم لیگ ن کی قیادت کا ویژن ہی عوام کی خدمت کرکے ان کےلئے آسانیاں پیدا کرنا ہے، ہم وزیر اعظم پاکستان میاں شہباز شریف، وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کی قیادت میں عوام کی خدمت کا سلسلہ جاری رکھیں گے ، مسلم لیگ ن کی قیادت نے دن رات محنت کرکے ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کر دیا ہے، مسلم لیگ ن کی قیادت نے ملک کو مشکل حالات سے نکال دیا ہے۔